بلدیاتی انتخابات، سوات میں 13 لاکھ60ہزار334 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں 13 لاکھ60ہزار334 رجسٹرڈ ووٹرز بلدیاتی انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جن میں 7 لاکھ67ہزار858مرد جبکہ پانچ لاکھ92ہزار576خواتین شامل ہیں۔
بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے صوبہ خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع کی طرح سوات میں بھی 31مارچ کو پولنگ ہوگی جس کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ الیکشن کمیشن سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق ضلع بھر میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد13لاکھ60ہزار334ہے جن میں سات لاکھ67ہزار858مرد اورپانچ لاکھ92ہزار576خواتین شامل ہیں۔
تحصیل کی سطح پر رجسٹرڈ ووٹ
تحصیل بابوزئی میں رجسٹرڈ ووٹ تین لاکھ31ہزار925ہیں جن میں 186228مرد اور145697خواتین ووٹرز ہیں۔تحصیل بریکوٹ میں 107939رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن میں 60776مرد اور47163خواتین ہیں۔تحصیل کبل میں 2لاکھ52ہزار335رجسٹرڈ ووٹ ہیں جن میں 142997مرداور109338خواتین شامل ہیں ۔تحصیل مٹہ میں رجسٹرڈ ووٹ 285339 ہیں جن میں 160926 مرد اور 124413 خواتین شامل ہیں۔تحصیل بحرین میں 156838 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن میں 90376 مرد اور 66462 خواتین شامل ہیں۔تحصیل خوازہ خیلہ میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 153923 ہیں جن میں 86282 مرد اور 67641 خواتین شامل ہیں۔تحصیل چارباغ میں 72035 رجسٹرڈ ووٹرز ہیں جن میں 40273 مرد اور 31762 خواتین شامل ہیں۔
پولنگ اسٹیشنز
الیکشن کمیشن کے مطابق ضلع سوات میں مجموعی طور پر 989 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے جائیں گے جس میں 154مردوں کے لئے،149 خواتین کے لئے اور686 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔ تحصیل بابوزئی میں 253،بریکوٹ میں 79،کبل میں 179،مٹہ میں 202،بحرین میں 108 ،خوازہ خیلہ میں 116 اور تحصیل چارباغ میں 52پولنگ اسٹیشنز ہوں گے۔
ویلج کونسلوں کی تعداد
سوات کے سات تحصیلوں میں مجموعی طور پر 214 ویلج کونسل ہیں، تحصیل بابوزئی میں 49 ،بریکوٹ میں 17،کبل میں 39،مٹہ میں 46،بحرین میں 22،خوازہ خیلہ میں 30 اورتحصیل چارباغ میں 11 ویلج کونسل ہیں۔