آج کی خبریںسوات کی خبریں

بلدیاتی انتخابات، گجر یوتھ فورم نے الیکشن میں امیدوارمیدان میں اُتارنے کا اعلان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) بلدیاتی الیکشن کے حواسے پریس کلب میں گجریوتھ فورم کے زیر اہتمام پریس کلب ایک پر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا، تقریب میں سوات بھر کے گجر قوم نے کثیر تعداد میں شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گجر یوتھ فورم کے چیئرمین ملاکنڈ ڈویژن ملک نسیم جان، لوئر سوات چیئرمین ڈاکٹر طارق، تحصیل جنرل سیکرٹری کبل شمشیر، مرکزی چیئرمین سعودی عرب ملک عقل مند، چیف آرگنائزر ملک ساز خان، صوبائی چیئرمین حکیم جان،گجر یوتھ فورم طلبہ کمیٹی چیئرمین ملاکنڈ ڈویژن وقاص خا اور دیگر نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں اپنے نمائندے کو کامیاب بنانے کے لئے جدوجہد کریں گے اور اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کریں گے،انشاء اللہ آنے والے بلدیاتی الیکشن میں غریب عوام کامیاب ہوکر اقتدار میں آئیں گے اور غریب عوام کی خدمت کریں گے، انہوں نے کہا ہر دور میں ہم غریب عوام نے یہاں کے سرمایہ داروں  کو کامیاب بنایا ہے لیکن جب وہ اقتدار میں آتے ہیں تو وہ غریب عوام کو بھول جاتے ہیں،انہوں نے کہا کہ گجر ایک بڑا قوم ہے اورلیڈر شپ کا جذبہ رکھتے ہیں، گجر قوم کے مشران نے اس خطے میں لیڈر شپ کی ہے اور یہاں کے عوام کی خدمت کی ہے لیکن ہمارے بد قسمتی ہے کہ ہم ایک دوسرے پر اعتماد کھو چکے ہیں جس کے نتیجے میں ہم لوگ پیچھے رہ جاتے ہیں، انہوں نے کہا کہ بیدار ہوجاؤ اور اپنے حق کیلئے ایک ہوکر گجر قوم کے جتنے بھی امیدوار ہیں انہیں کامیاب بناؤں تاکہ پتہ چلے کہ گجر قوم متحد ہے اور اپنے لیڈر پر فخر کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہم اپنے امیدواروں سے توقع رکھتے ہیں کہ وہ اقتدار میں آکر اپنے قوم کو عزت دیں گے اور ان کے مسائل کے حل کے تمام تر  توانائی برو کار لائیں گے،انہوں نے کہا عوامی حلقوں نے تحصیل بابوزئی میئر کے لئے ڈاکٹر خالد محمود، تحصیل مٹہ کیلئے مولانا رحیم اللہ، تحصیل کبل کیلئے شمشیر اور بریکوٹ کے لئے خائستہ گل کا انتخاب کیا ہے جس ہم نے کامیاب بنانا ہے کیونکہ ہمارے قوم سے ہیں اور ان کو کامیاب بنانا ہمارا فرض ہے،گجر یوتھ فورم نے ان کو کامیاب بنانے کا عزم کیا ہے، اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ہم اپنے قوم کے مشران اور نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے اس اہم تقریب میں شرکت کرکے تقریب کو کامیاب بنایا اور امید رکھتے ہیں کہ ہمارا قوم آنے والے بلدیاتی الیکشن میں اپنے نمائندو ں کو کامیاب بنائیں گے اور ان کے کامیابی کیلئے تمام تر کوششیں جاری رکھیں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button