آج کی خبریںسوات کی خبریں

بلدیاتی انتخابات ، جے یو آئی نے اُمیدواروں کا اعلان کردیا، مئیر کی نشست پر مولانا حجت اللہ کو ٹکٹ مل گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) جمیعت علماء سوات نے بلدیاتی انتخابات کے لئے تمام تحصیلوں کےاُمیدواروں کے ناموں کا اعلان کردیا۔ سوات کی تحصیل بابوزئی مئیر کے لئے مولانا حجت اللہ کو ٹکٹ دے دیا گیا۔ اسی طرح تحصیل مٹہ  چئیر مین شپ کے لئے مولانا رحیم اللہ،تحصیل خوازہ خیلہ مولانا سید قمر،تحصیل بحرین حاجی بخت زادہ،تحصیل چارباغ  احسان اللہ خان،تحصیل کبل اشفاق خان ایڈوکیٹ اور تحصیل بریکوٹ چئیرمین شپ کے لئے حاجی شاہی نواب باچہ کے ناموں کو فائنل کردیا گیا۔ اُمیدواروں کا اعلان جے یو آئی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button