آج کی خبریںسوات کی خبریں
بلدیاتی انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کریں گے، حاجی نثار علی
سوات(زما سوات ڈاٹ کام)قومی وطن پارٹی کی جانب سے مئیرشپ کیلئے نامزدامیدوارحاجی نثارعلی نے کہاہے کہاکہ ان کامقصدعوام کی خدمت اور انہیں زندگی کی بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے،عوامی مسائل سے آگاہ ہیں جن کے حل کے لئے وہ میدان میں نکلے ہیں،پارٹی کارکنوں اورعوام کے تعاؤن سے کامیابی حاصل کریں گے،کاغذات جمع کرنے کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہاکہ ہماری پارٹی آفتاب احمد خان شیرپاؤ کی قیادت میں متحد ہر اور پختون قوم کے مسائل کے حل کیلئے عملی جدوجہدکررہی ہے،انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں نمایاں کامیابی حاصل کریں گے۔
موجودہ حکومت نے عوام کومایوسی اور محرومی کے سواکچھ نہیں دیا یہی وجہ ہے کہ اِس وقت عوام قومی وطن پارٹی کی طرف پرامید نظروں سے دیکھ رہے ہیں،ھم انہیں مایوس نہیں کریں گے بلکہ ان کی حقیقی نمائندگی اور ترجمانی کریں گے۔