آج کی خبریںملاکنڈ بھر سے

بونیر: تیز رفتاری کے باعث گاڑی کھائی میں گرنے سے خاتون جاں بحق، چار افراد زخمی

بونیر : باباجی کنڈاوں کے قریب ایک جیوک گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے کے نتیجے میں ایک 30 سالہ خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئیں، جبکہ 60 سالہ شخص اور تین بچے زخمی ہوئے۔

ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی میڈیکل ٹیم جائے حادثہ پر پہنچی اور زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈگر منتقل کر دیا گیا ہے۔

حادثے کی وجوہات اور دیگر تفصیلات کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button