آج کی خبریںملاکنڈ بھر سے

بونیر سے راولپنڈی جانے والی بس کو حادثہ، تین افراد جاں بحق، سات زخمی

حضرو (زما سوات) بونیر سے راولپنڈی جانے والی مسافر بس غازی انٹرچینج کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ سات زخمی ہوگئے۔

موٹروے پولیس نارتھ زون کے مطابق حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔ حادثے کے وقت بس میں ڈرائیور اور کنڈکٹر سمیت 10 افراد سوار تھے۔

جاں بحق ہونے والوں میں گل باز ولد محمد صادق سکنہ بونیر، مسماۃ شمیم زوجہ سعداللہ سکنہ رستم مردان اور ایک 11 سالہ نامعلوم بچی شامل ہیں۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی موٹروے پولیس اور حضرو پولیس موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال حسن ابدال منتقل کیا گیا، بعدازاں زیادہ زخمیوں کو ٹی ایچ کیو حضرو ریفر کردیا گیا، جہاں تین شدید زخمی دوران علاج دم توڑ گئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق جائے حادثہ کو کلیئر کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثے کی وجہ ڈرائیور کی لاپرواہی بنی، تاہم مزید حقائق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد سامنے آئیں گے۔

یہ حادثہ ایک بار پھر ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل درآمد اور مسافروں کی جانوں کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button