بونیر پولیس کے مینگورہ میں غیرقانونی چھاپے، مقامی پولیس خاموش تماشائی
سوات (زما سوات ڈاٹ کام) بونیر پولیس کی سوات کے مختلف علاقوں میں غیر قانونی چھاپے، چار افراد کو گاڑیوں سمیت حراست میں لے لیا گیا۔گزشتہ تین روز سے بونیر پولیس کی جانب سے مینگورہ شہر اور دیگر علاقوں میں غیر قانونی چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے اور ڈی ایس پی رجب علی کی قیادت میں بونیر پولیس کی ٹیم نے مقامی پولیس کو اطلاع دئیے بغیر مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر چار افراد کو گاڑیوں سمیت حراست میں لے لیا۔
جن کے رشتہ دار مقامی پولیس سے رابطے کررہے ہیں لیکن کو ئی پتہ نہیں چل رہا ہے۔ اس سلسلے میں جب مقامی پولیس سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے لاعلمی کا اظہار کیا بونیر پولیس سے رابطہ کرنے پر ان کا کہنا تھا کہ صاحب کسی اہم کام میں مصروف ہے اور انہوں نے موبائل نمبر بھی اٹینڈ نہیں کیا۔پولیس نے موقف اختیار کیا کہ مذکورہ افراد کارلفٹر ہے اسلئے اٹھایا ہے۔ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی رجب علی نے مقامی پولیس کو اطلاع نہیں دی اور اس سلسلے میں قائم مقام ڈی پی او بخت زادہ نے انہیں بغیر اجازت کارروائی نہ کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن اسکے باوجود ان کی کاروائیاں جاری ہے۔