آج کی خبریںقومی خبریں

بھارت تباہی کی جانب اور کشمیر آزادی کی طرف جائے گا: عمران خان

مظفر آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آزاد کشمیر کی  قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب جاری ہے۔ عمران خان نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت سے ملک میں خوشحالی آتی ہے،  دنیا کی تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ جمہوریت سب سے بہتر نظام ہے اس لیے جتنی بہتر جمہوریت ہوگی اتنی خوشحالی ہوگی۔ عمران خان نے کہا کہ اونچ نیچ اللہ کی طرف سے آتی ہے، قوموں پر مشکل وقت آتے ہیں، مشکل وقت میں قومیں صبر کرتی ہیں، مشکل وقت سے نکل کر ہم عظیم قوم بنیں گے۔
انہوں نے کہا کہ میری کسی سے ذاتی لڑائی نہیں ہے مگر گھر میں چوری کرنے والوں سے دوستی کیسے کروں۔ملک کو لوٹنے والے، پیسہ باہر لے جانے والوں سے مفاہمت نہیں ہو سکتی۔

 

عمران خان نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے جو قدم اٹھایا اس کے بعد مجھے یقین ہے کشمیر آزاد ہوگا کیونکہ 5 اگست کو مودی نے کشمیر کی حیثیت ختم کرکے بہت بڑی غلطی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے 80 لاکھ کشمیریوں کو نظربند کیا ہوا ہے، میں نے میں نے ہر فورم پرکشمریوں کا مقدمہ لڑا اور انٹرنیشنل میڈیا کو انٹرویوز بھی دیے تاکہ بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ 5 اگست کے بعد ہمیں کشمیر کے معاملے پر آر ایس ایس کا فلسلفہ بے نقاب کرنے کا موقع ملا ہے  جس کے لیے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے علاوہ دیگر ممالک کے سربراہوں سے بات کی ہے۔ بھارتی شہریت کے متنازع قانون پر عمران خان نے کہا کہ بھارت نے شہریت قانون سے اقلیتوں کو دیوار سے لگا دیا ہے وہاں  مسلمانوں کو نہیں مسیحی اور ہندوؤں کو بھی خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں علیحدگی پسند تحریکیں شروع ہوچکی ہیں، بھارت تباہی کی جانب بڑھ رہا ہے، مودی بھارت کو جہاں لے گیا اب پیچھے نہیں ہٹ سکتا۔ مودی اور بھارتی آرمی چیف کے پاکستان کے خلادف بیانات پر عمران خان نے کہا کہ بھارت گھبراہٹ کا شکار ہے  پاکستان سے متعلق بیانات بھارتی قیادت کے بوکھلاہٹ کا عکاس ہیں۔ عمران خان نے مزید کہا کہ مودی نارمل انسان نہیں،پاکستان کو گیارہ دن میں فتح کرنے کا بیان نارمل انسان نہیں دیتا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button