آج کی خبریںسوات کی خبریں

تحریک انصاف پارلیمنٹیرین نے صوبائی اور قومی حلقوں کے لئے امیدواروں کا اعلان کردیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین نے سوات کی 1قومی اور 7 صوبائی نشستوں پر ٹکٹ جاری کردئے، سابق وزير اعلیٰ و وائس چئیرمین محمود خان نے امیدواروں کو ٹکٹس دے دئے۔ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کی جانب سے حلقہ پی کے 9 سے سابق صوبائی وزیر محب اللہ خان کو ٹکٹ جاری کردیا گیا۔پی کے 7 اور پی کے 5 سے سید حبیب علی شاہ ،پی کے 8 پر عبدالغفور پی ٹی آئی پی کے امیدوار نامزد کردئے گئے،اسی طرح پی کے 6پر افتخار احمد، پی کے 4 پر محبوب الرحمان کو ٹکٹ جاری ،این اے 3 پر عثمان غنی کو پی ٹی آئی پی کا ٹکٹ جاری کردیا گیا۔پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 2 اور پی کے 3 پر سیٹ ایڈجسمنٹ کیا ہوا ہے۔سابق وزیر اعلی محمود خان پی کے 10 اور این اے فور سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے امیدواروں کو سابق وزیر اعلیٰ و وائس چئیرمین محمود خان نے پارٹی ٹکٹ دے دئے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button