سوات کی خبریں

تحصیل خوازہ خیلہ میں فوج کے زیر استعمال عمارتیں اصل مالکان کے حوالے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 04 فروری 2018ء) سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ میں فوج کے زیر استعمال سول مکانات اور دکانیں ان کے اصل مالکان کے حوالے کرنے کی پروقار تقریب منعقد کی گئی ، اس تقریب میں عسکری حکام کے علاوہ اے سی خوازہ خیلہ ، ایس ایچ او خوازہ خیلہ ، تحصیل ناظم اور دیگر علاقہ معززین نے شرکت کی ، تمام شرکار نے اس عزم کا ارادہ کیا کہ عوام اور پاک فوج ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے سوات میں امن وامان کی بحالی اور سوات کو جنت نظیر بنانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سول انتظامیہ اور غیور عوام کے کردار کی پذیرائی کی اور خوشحال مستقبل کیلئے دعائے خیر کی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button