تحصیل ناظم اکرام خان کا مسافروں کے لئے انتظار گاہوں کا معائنہ
سوات (زما سوات ڈاٹ کام)تحصیل ناظم بابوزئی اکرام خان نے یونین کونسل اسلام پورکے مختلف جگہوں پر مسافروں کی سہولت کیلئے تعمیرکئے گئے جدید انتظار گاہوں کا معائنہ کیاانہوں نے اس موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل اسلامپورکے6 مختلف مقامات پر انتظارگاہ کا قیام مکمل ہو چکاہیں جس سے مسافروں اوردوردراز سے آئے سیاحوں کو سہولت ملے گی اس موقع پران کے ساتھ پایندہ مند،علاقہ عمایدین اورمتعلقہ حکام بھی موجود تھے اکرام خان نے کہا کہ سیاست کو عبادت کی طرح سمجھتے ہیں عوامی نمائندہ ہوں اورجتنا ہوگا عوام کی فلاح اور خیرخواہی کیلئے کام بتدریج جاری رہے گا انہوں نے صحافی کے سوال پر نیوجنرل بس اسٹینڈ اور نیوسبزی منڈی کے حوالے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جنرل بس سٹینڈ کی منتقلی سے مینگورہ کے بازاروں میں ٹریفک کی صورتحال کافی بہتر بن گئی ہے اور سبزی منڈی کے منتقلی سے ٹریفک میں مزیدکمی آئے گی انہوں نے کہا کہ یونین کونسل اسلامپورترقی کی راہ پرگامزن ہیں اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے اس موقع پرآئے لوگوں نے اکرام خان کو مکمل تعاون کرنے کایقین دلایااوران کا شکریہ بھی ادا کیا۔