آج کی خبریںسوات کی خبریں

ترقی کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے،وقار خان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) عوامی نیشنل پارٹی کے ممبرصوبائی اسمبلی وقارخا ن نے خبردارکیا ہے کہ حلقہ پی کے کی ترقی اورخوشحالی کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کریں گے، ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کومنہ کی کھانی پڑے گی، کبل گالف کورس میں یونیورسٹی، فیڈزہسپتال اور ریسکیو 1122کی دفتر منظوری علاقے کے عوام کیلئے تحفہ ہے، بحیثیت منتخب عوامی نمائندہ کسی کو علاقے کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے، عوامی فلاحی کاموں میں رکاوٹیں ڈالنے والوں کی بھرپور مزاحمت کریں گے پی کے 7کے عوام کیلئے ترقیاتی منصوبے صوبائی اے ڈی پی میں شامل ہیں، عوامی مفادات عزیز ہیں جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا، ان خیالات کااظہار انہو ں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے کہا کہ عوامی مفادات کو مدنظررکھتے ہوئے بحیثیت عوامی نمائندہ علاقے کے تعمیروترقی میں اپنابھرپورکرداراداکرینگے انہوں نے کہا کہ گالف گراونڈ میں یونیورسٹی، فیڈز ہسپتال اورریسکیو 1122 کیلئے باقاعدہ طورپرخطیرفنڈ منظورہواہے جوعلاقے کے بہترمفادمیں ہے اور چونکہ میں اس علاقے کامنتخب عوامی نمائندہ ہوں اسلئے بحیثیت منتخب نمائندہ عوامی حقوق کی تحفظ کرنااپنا فرض سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ ترقیاتی منصوبے حلقہ پی کے 7کے عوام کیلئے انمول تحائف ہیں۔لیکن بعض لوگوں کی طرف ان منصوبوں کی مخالفت اوران منصوبوں کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی اطلاعات زیرگردش ہے، ہم ان عناصر پرواضح کردیناچاہتے ہیں عوام کی فلاحی منصوبوں پرکسی قسم کی سودے بازی نہیں کریں گے اورکسی کو ان منصوبوں کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائیگی، اورجولوگ اس طرح کے ارادے رکھتے ہیں ان کو منہ کی کھانی پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ پی کے 7کے خلاف ناپاک عزائم رکھنے والوں کی عزائم خاک میں ملادیں گے اورکسی کو یہ اجازت نہیں دی جائے گی۔ کہ وہ علاقے کے تعمیروترقی اور خوشحالی کے خلاف سازش کریں انہوں نے کہا کہ عوامی لوگ ہیں اورعوامی حقوق کی تحفظ کرناخوب جانتے ہیں حلقہ پی کے 7کی ترقی اورحقیقی خوشحالی میراہدف اور ایجنڈاہے اوراس ہدف وایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اپنابھرپور کرداراداکریں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button