آج کی خبریںسوات کی خبریں

تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے دھرے،سکول کا ہیڈ ٹیچر چارماہ سے غائب

سوات (زما سوات ڈاٹ کام 08اگست 2017ء )سوات میں تعلیمی ایمرجنسی کے دعوے دھرے رہ گئے، گورنمنٹ پرائمری سکول ایجگل پلوگاہ کا ہیڈ ٹیچر گزشتہ چارماہ سے غائب ہے، بااثر ہونے کی وجہ سے سکول ڈیوٹی دینے میں غفلت کے باؤجود کوئی باز پرس نہیں ہورہی، والدین کا تعلیمی ترقی کے دعویداروں سے صورت حال کا نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ ، مقامی ذرائع کے مطابق وادی مٹلتان کے مضافاتی علاقہ پلوگاہ ایجگل کے واحد پرائمری سکول کا ہیڈ ٹیچر گزشتہ چار ماہ سے فرائض میں غفلت کا مرتکب ہورہا ہے والدین کی بار بار شکایات کے باؤجود محکمہ تعلیم کے ذمہ داران اس کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہیں جس پر عمائدین علاقہ نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button