تمام تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بند رہیں گے،ضلعی انتظامیہ
سوات(زما سوات ڈاٹ کام )تمام سرکاری اور نیم سرکاری تعلیمی ادارے تا حکم ثانی بندرہیں گے۔صوبا ئی حکومت کی ہدایت روشنی میں کوروناوائرس کے ممکنہ پھیلاو کے سلسلے میں تمام سرکاری اور نیم سرکاری تعلیمی ادارے بندرہیں گے۔ڈپٹی کمشنر سوات کے کانفرنس روم میں ضلعی انتظامیہ اورپرائیویٹ سکول مینجمینٹ ایسوسی ایشن سوات کامشترکہ اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف ریاض علی خان کی سربراہی میں منعقد ہوا، اجلاس میں پرائیویٹ سکول مینجمینٹ ایسوسی ایشن سوات کے صدر احمد شاہ،نائب صدرظفرشلمانی،شبیراحمد،حضرت علی اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی، اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ سوات اورپرائیویٹ سکول مینجمینٹ ایسوسی ایشن نے مذاکرات کی جس میں ایسو سی ایشن کی جانب سے کہا گیا کہ وہ اپنے تنظیموں کی مشاورت سے ائیندہ کا لائحہ عمل بتائیں گے، انہوں نے مذید کہا کہ اس مصیبت کی گھڑی میں ہم عوام کے ساتھ ہیں اور ہم ضلعی انتظامیہ اور حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کریں گے۔اے ڈی سی ریاض علی نے کہا کہ استاد کو قوم کے معماراور روحانی والدین کا درجہ دیا گیا ہے، اس لیے پرائیویٹ سکولوں کے عہدیداران و اساتذہ کوئی ایسا قدم نہ اُٹھائے جن کی بدولت ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔