آج کی خبریںسوات کی خبریں
تھانہ شموزئی پولیس کی بلائنڈ مرڈر کیس میں کامیاب کاروائی، ملزمان گرفتار الہ قتل پستولیں برآمد۔

سوات: ڈی پی او سوات ناصر محمود کی خصوصی ٹاسک پر ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان کی سربراہی اور ایس ڈی پی او سرکل بریکوٹ انور خان کی قیادت میں ایس ایچ او تھانہ شموزئی علی بادشاہ نے OII تھانہ شموزئی محمد اعظم اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ بلائنڈ مرڈر کیس میں انتہائی مہارت اور ٹیکنیکل طریقے سے کام لیتے ہوئے تھانہ شموزئی کی حدود میں ایک ہفتہ قبل سابقہ دشمنی کی بنا پر فائر کرکے سلیمان ولد سید روان کو قتل کرنے میں ملوث ملزمان باچا حسین ولد سید مند خان ساکن گمکوٹ اور نوید ولد سلیم خان ساکن چونگئی گرفتار کرلئیں ہیں جن سے آلہ قتل 2 عدد پستولیں بھی برامد کر لئیں گئیں ہیں۔