تھانہ ملم جبہ پولیس کی کارروائی، گاڑی اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

سوات: ڈی پی او سوات محمد عمر خان کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ ملم جبہ شریف اللہ خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے گاڑی اور موٹر سائیکل چوری میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک چوری شدہ گاڑی، 4 موٹر سائیکلیں، مختلف دکانوں سے چوری کیا گیا سامان اور وارداتوں میں استعمال ہونے والے آلات برآمد کر لیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Show More
Back to top button