جرائم پیشہ افراد کیخلاف گرینڈ اپریشن جاری ہے، ڈی پی او واحد محمود
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 15 مئی 2018ء) ضلعی پولیس سربراہ واحد محمود کی فوری احکامات پر ضلع بھر میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران جرائم پیشہ افراد ،مجرمان اشتہاریوں،سماج اور ملک دشمن عناصر کے خلاف جاری ایک باقاعدہ اور منظم کوئیک گرینڈ آپریشن جاری ہے۔ سپیشل پولیس کمانڈوز ایلیٹ فورس ،آپریشن پولیس ٹروپس ،لیڈیز پولیس،K-9 سکواڈ،بم ڈسپوزل پولیس یونٹ کی مجرمان اشتہاریوں کے ٹھکانوں پر کمانڈوز ایکشن۔پہاڑی دشوار گزار گھاٹیوں ،کھائیوں دروں کو سپیشل پولیس کمانڈوز ٹروپس نے گھیرے میں لے لیاہے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں انتہائی مطلوب سماج اور ملک دشمن عناصر کیخلاف کمانڈوز ٹروپس پہاڑوں ،گھاٹیوں ،کھائیوں اور دروں میں داخل ہو گئے ۔آپریشن کے دوران مکانات چیک کئے گئے۔گزشتہ تین روز کے دوران ضلع بھر کے گردونواح میں سرچ اپریشن کے دوران سینکڑوں افراد کی بذریعہ جدید ٹیکنالوجی CRVS چھان بین کی گئی۔جبکہ بذریعہ جدید ٹیکنالوجی VVSہزاروں گاڑیوں کی بھی باریک بینی سے تلاشی لی گئی۔،سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کے دوران اسلحہ و ایمونیشن جسمیں شارٹ گن15عدد،پستول18 عدد،380عدد کارتوس برامد کی،مکان کرایہ دار ایکٹ میں20ایف آئی آر ،ہوٹل ایکٹ میں30ایف آئی آردرج کی گئی ۔جرائم پیشہ افراد اور سماج و ملک دشمن افراد کیخلاف شروع کی گئی آپریشن کے دوران تمام اہداف کامیابی سے حاصل کر لئے گئے۔جسمیں30کلو گرام چرس ، ہیروئن 997گرام ،50لیٹر دیسی شراب برآمد کی جبکہ جرائم پیشہ اور اوارہ گردی میں750مشتبہ افراد گرفتارکی اسی دوارن3اشتہاریوں کوبھی گرفتار کرلیا۔ DPO سوات واحد محمود نے آپریشن کے دوران عوام الناس کے تعاون کی تعریف کرتے ہوئے ان کے جذبہ حب الوطنی کو سراہا۔اور مستقبل میں بھی پولیس کے ساتھ تعاون کی پالیسی اور بہترین کوارڈنیشن کی امید ظاہر کی۔خیبر پختونخواء پولیس کئی دہائیوں سے دہشت گردی کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ نے والی فورس ہے ملکی بقا سلامتی اورامن و امان کے قیام کے لیے ان کی دی گئی قربانیوں کو تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا ۔پولیس فورس کے شہداء کی قربانیوں کی بدولت ہی آج معاشرے میں امن و امان کا قیام ممکن ہو سکا ہے۔پولیس فورس آپنی شہداء کی قربانیوں کا لاج رکھتے ہوئے مستقبل میں بھی ملک کی سا لمیت اور دفاع کے لیے ہر قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔