جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے دن رات متحرک ہے، ایس ایچ او عمر رحیم
سوات (زما سوات ڈاٹ کام )ایس ایچ اوپولیس اسٹیشن رحیم آبادعمررحیم نے کہاہے کہ جرائم پیشہ عناصرکی سرکوبی کےلئے پولیس دن رات متحرک ہے،نئی نسل کوجرائم سے پاک معاشرہ دینے کےلئے عوام پولیس کے ساتھ تعاؤن کریں،اعلیٰ آفیسرز کی ہدایت پر علاقے میں سماج دشمن عناصرکےخلاف مہم میں مزید تیزی پیدا کریں گے،ان خیالات کا اظہارانہوں نے گزشتہ روز رحیم آباد پولیس میں چارج سنبھالنے کے بعد میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نےکہاکہ منیشات فروشوں سمیت دیگر سماج دشمن عناصرکیخلاف تسلسل کے ساتھ آپریشن جاری رکھیں گےہمارا کام عوام کی خدمت اور ان کےجان ومال کاتحفظ ہے اوراس مقصد کے حصول کے لئے تمام ترصلاحیتیں بروئے کارلائیں گے،علاقہ رحیم آباد کے عوام پولیس کے ساتھ تعاؤن کریں کیونکہ عوام ہی کے تعاؤن سے ہم معاشرے کو ہرقسم کے جرائم اورجرائم پیشہ وسماجی دشمن عناصر سے پاک کیاجاسکتاہے،انہوں نے کہاکہ پولیس ہرقسم کے حالات سے نمٹنےاورعوام کی خدمت کے لئے ہروقت تیار رہتی ہے جو بھی مسلہ ہو عوام براہ راست آکر ہمیں آگاہ کریں انہیں مایوس نہیں کیاجائے گا۔