جماعت اسلامی ضلع سوات کی جانب سے عید ملن پارٹی کا اہتمام
سوات(زما سوات ڈاٹ کام)جماعت اسلامی ضلع سوات کے زیر اہتمام جماعت اسلامی کے مرکز سنگوٹہ میں عیدملن پروگرام کا انعقاد ہوا۔جس میں جماعت اسلامی کے ارکان و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔عید ملن پروگرام سے جما عت اسلامی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری عبد الوسع،امیر جماعت اسلامی ضلع سوات و سابق ایم پی اے محمد امین اور دیگر اکابرین نے خطاب کیا۔اپنے خطاب میں جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری عبد الوسع صاحب نے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے،با اثر ملزموں کو تحفظ دینا چارسدہ جیسے واقعات کو جنم دے رہا ہے۔جماعت اسلامی ملک بھر میں مہنگائی کے خلاف مہم چلا رہی ہے۔ اضلا ع اور صوبوں کے سطح پر جلسے جلوس اور مظاہرے ہوں گے۔ا نہوں کہا کہ آیندہ بلدیاتی الیکشن میں جماعت اسلامی بھر پور کامیابی حاصل کرے گی۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع سوا ت محمد امین نے کہاکہ موجودہ حکومت اپنے وعدے پورے کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔پٹرول،ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ،میڈیسن اور بجلی و گیس کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کا جینا دو بھر ہوگیا ہے اور امن و امان کی صورتحال روز بروز بد تر سے بد تر ین ہورہے ہیں۔