آج کی خبریںسوات کی خبریں

جماعت اسلامی میں شمولیتوں کا سلسلہ جاری

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) جماعت اسلامی میں ملک کے مختلف پارٹیوں سے لوگوں کی شمولیتوں کا سلسلہ جاری۔سوات کے علاقوں گنبد میرہ 2 اور ملوک آباد چینہ سے نوجوانوں نے کثیر تعداد میں جماعت اسلامی میں شمولیت اختیار کی۔2 مختلف شمولیتی پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتحال انتہائی افسوسناک ہے،موجودہ حکمرانوں نے ملک اور معیشت کو اپنی نا اہلی کی وجہ سے ڈبو دیا ہے،معاشی بد حالی کی وجہ سے غریب عوام کی مشکلات میں روز بروز اضافہ ہورہاہے۔اشیاء ضروریہ کی قیمتیں اسمان تک پہنچ چکی ہے،موجودہ حکمران جب اپوزیشن میں تھے تو بجلی کی بلوں کو پھاڑتے تھے،آج جب مہنگائی اور بجلی کی بلوں نے عوام کا جینا حرام کردیا ہے تو اِنہوں نے چپ سادھ لی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نوجوانوں کے جذبات کا استحصال کیا ہے،عمران خان نے نوجوانوں سے وعدہ کیا تھا کہ نوجوانوں کو کروڑوں نوکریاں دیں گے،لیکن آج الٹا لوگوں کو نوکریوں سے نکال ر ہے ہیں۔ پاکستان اور نوجوانوں کو صرف اور صرف جماعت اسلامی ہی خوشحالی کی طرف گامزن کرسکتی ہے،جماعت اسلامی ملک کی واحدپارٹی ہے جو ہر طرح کی موروثیت سے پاک ہے۔ایک بار جب جماعت اسلامی اقتدار میں آگئی تو ملک کو اپنی با صلاحیت،نڈر، تعلیم یافتہ قیادت کی بدولت ہر قسم کی مشکلات سے نکال دیگی۔جماعت اسلامی نوجوانوں اور عوام کو مایوس نہیں کریگی۔جماعت اسلامی کو جب اور جہاں بھی موقع ملا ہے تو جماعت اسلامی نے اپنی کارکردگی کی بدولت اپنی اہلیت کا ثبوت دیا ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button