آج کی خبریںسوات کی خبریں
جماعت اسلامی نے پی کے5 کے اُمیدواروں کی نامزدگیاں مکمل کرلی
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) جماعت اسلامی پی کے 5 نے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے امید وارا ن کی نامزدگیاں مکمل کردی۔30 جنوری کو حتمی فہرست جاری کردی جائیگی۔اس سلسلے میں جماعت اسلامی پی کے 5 کے ذمہ داران کااجلاس دفتر ادارہ الخدمت الاسلامیہ مینگورہ میں امیر جماعت اسلامی مینگورہ شہر محمد امین کے صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پی کے 5 کے تمام نیبر ہوڈ کونسلز کا اجلاس طلب کیا جائے گا اور امید واران کی نامزدگی کو حتمی شکل دیدی جائیگی۔جن کی فہرست 30 جنوری 2022کو جاری کر دی جائیگی۔