آج کی خبریںسوات کی خبریں

جماعت اسلامی کی جانب سے یوم تاسیس منایا گیا

ٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌٌسوات (زما سوات ڈاٹ کام)جماعت اسلامی کے زیر اہتمام سوات کے مختلف تحصیلوں میں یومِ تاسیس منایا گیا۔ ا س سلسلے میں مینگورہ شہر،تحصیل بابوزئی،تحصیل بریکوٹ،تحصیل خوازہ خیلہ اور تحصیل چارباغ میں مختلف مقامات پر بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے۔اجتماعا ت سے جماعت اسلامی پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید بختیار معانی،جنرل سیکرٹری عبدا لواسع،ضلعی امیر محمد امین اور دیگر نے خطاب کیا۔مقر رین نے کہا کہ جماعت اسلامی کا بنیادی مقصد اللہ کی زمین پر اللہ کی حاکمیت قائم کرنا اور پاکستان کو جمہوری اور پُرامن ذرائع سے اسلامی فلاحی مملکت بناناہے جماعت اسلامی نے ملک کی بقا ء کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہے اورجماعت اسلامی ملک کی تاریخ کا قوم کی خدمت کا سب سے بڑا نیٹ ورک رکھتی ہے،جماعت اسلامی نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے،جماعت اسلامی کی سیاست ہر قسم کی بدعنوانی اور کرپشن سے پاک ہے،مقر رین نے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو قرضوں میں ڈبو دیاہے،مہنگائی کے طوفان نے عوام کے اوسان خطا کردیئے ہیں،کرپٹ مافیا نے حکومت کو یرغمال بنا رکھا ہے،جسکی وجہ سے عوام اور ملک مشکلات سے دوچار ہے،ملک کے مسائل کا واحد حل اسلامی انقلاب اور اسلامی فلاحی مملکت کا قیام ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button