آج کی خبریںقومی خبریں

جمعیت علماء اسلام (ف) کا 26 نومبر کو ‘اے پی سی’ بلانے کا اعلان

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) جے یو آئی (ف) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور ن لیگ کے مرکزی سیکریٹری جنرل احسن اقبال سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
بلاول بھٹو زرداری اورمولانا فضل الرحمان نے اے پی سی اور رہبر کمیٹی کو مزید فعال کرنے پر اتفاق کیا جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان جلد ملاقات کا بھی امکان ہے۔ جے یو آئی ف کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے احسن اقبال سے بھی ٹیلی فونک رابطہ کیا اور اے پی سی کے حوالے سے گفتگو کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اپوزیشن رہنماؤں سے رابطے کررہے ہیں اور 26 نومبر کو اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اے پی سی بلانے کی تجویز اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کے اجلاس میں سامنے آئی تھی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button