جمیعت علماء اسلام بلدیاتی انتخابات میں کلین سویپ کے لئے پر اُمید
سوت (زما سوات ڈاٹ کام ) جمعیت علمائے اسلام سوات نے بلدیاتی انتخابات کے لئے تحصیلوں اور ویلج کونسلوں کی سطح پرامیدواروں کا اعلان کردیا،بلدیاتی الیکشن میں بھر پور انتخابی مہم چلانے کے لئے حکمت عملی وضع کرلی، تمام حلقوں پر پھر پور مقابلہ کرے گے، عوام جے یو آئی کے حق میں ووٹ ڈال کر تبدیلی کے نام پر دھوکہ دینے والوں کو عبرتناک شکست سے دوچار کرے ان خیالات کا اظہار جے یو آئی کے ضلعی امیر مولانا فتحت اللہ،تحصیل بابوزئی کے میئر کے لئے امیدوار مولانا حجت اللہ، مولانا فقیر محمد، مولانا سید قمر او دیگر نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ سابق ایم پی اے اور پارٹی کا رہنما مولانا نظام الدین نے تحصیل بابوزئی کے لئے مولانا حجت اللہ، تحصیل مٹہ کے چیئرمین شپ کے لئے مولانا رحیم اللہ، بریکوٹ کے حاجی شامی نواب، چارباغ کے لئے احسان اللہ، کبل کے لئے اشفاق خان، خوازہ خیلہ کے لئے مولا سید قمر اور بحرین کے لئے حاجی بخت زادہ کو ٹکٹ دیا ہے، انہوں نے کہا جمعیت علماء اسلام ملاکنڈ ڈویژن کے لئے صاف پانی تعلیم، صحت، ٹریفک نظام اور دیگر سہولیات فراہم کریں گے، انہوں نے کہا کہ ضلع سوات میں تمام یونین کونسلوں او ر ویلج کونسلوں کی سطح پر جمعیت علمائے اسلام نے اپنے ہی نشان پر ٹکٹ دیئے ہیں اور مقابلہ کریں گے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے تبدیلی کے نام پر ووٹ لیکر مہنگار اور بے روز گاری کے علاوہ کچھ نہیں دیا ہے اسلئے عوام جمعیت علمائے اسلام کے حق میں ووٹ ڈال کر تبدیلی کے نام پر دھوکہ دینے والوں کو عبرتناک شکست سے دوچار کریں۔