آج کی خبریںسوات کی خبریں
جے یو ائی کا مارچ ناکام بنائیں گے، شاہد خان
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف ضلع سوات کے اہم رہنماء اور سابقہ اپوزیشن لیڈر تحصیل کونسل بابوزئی شاہد خان نے کہا ہےکہ سوات میں پاکستان تحریک انصاف روزبروز مزیدمضبوط اور مقبول ہورہی ہے۔ پی ٹی آئی کارکن اپنے لیڈر عمران خان کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔ جے یو ائی کا مارچ ناکام بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیاورکرز کنونشن میں بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کارکنوں نےشرکت کی ۔ شاہد خان نےکہا کہ ہم عمران خان کیساتھ کھڑے ہیں اور جلد ایک بڑی ریلی نکالی جائے گی جبکہ مزید اقدامات کیلئے جلد میٹنگ بلائی جائے گی۔