آج کی خبریںسوات کی خبریں

حکومت کے خلاف تحریک کے اگلےمرحلے کاآغاز 4 جولائی کو سوات سے ہوگا،جمیعت علماء اسلام

 سوات(زما سوات ڈاٹ کام )جمعیت علماء اسلام ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع وتحصیل امرآ ونظماء کا اہم اجلاس صوبائی امیر حضرت مولانا عطاء الرحمن  کی صدارت میں امان کوٹ سوات میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں چترال دیر بالا دیر پائین  سوات شانگلہ اور بونیر کے تحصیل و ضلعی نظماء امرآء نے شرکت کی اجلاس سے صوبائی امیر حضرت مولانا عطاء الرحمن صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش  مفتی فضل غفور  مولانا آمان اللہ حقانی عبدالجلیل جان  قاری محمد عثمان مولانا احمد علی درویش  اسرار مروت  شاہ حسین آلائی رحمت شہزاد  نے خطاب کیا۔

ملاکنڈ ڈویژن کے اضلاع نے 4 جولائی جلسہ عام کی تیاریوں کے سلسلے میں اجلاس کو آگاہ کیا ۔اجلاس میں سیکورٹی پلان کی منظوری بھی دی گئی اور صوبائی سالار اسرار مروت صاحب کی نگرانی میں سوات جلسہ عام کی  سکیورٹی کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا مالاکنڈ ڈویژن سے انصارالاسلام کے 3000 رضاکار باوردی اور 1000 رضاکار سادہ کپڑوں میں جلسہ کی سیکورٹی سنبھالیں گے۔

اجلاس میں سوات جلسہ عام کے لیے مالاکنڈ ڈویژن کے امراء ونظماء پر مشتمل علیحدہ علیحدہ کمیٹی قائم کردی گئی انصار الاسلام اور شعبہ نشرو اشاعت کے لئے بھی کمیٹی قائم اجلاس میں پی ڈی ایم کی قیادت کے دورہ سوات اور 4 جولائی جلسہ عام کے لئے دیگر سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے اہم فیصلوں  کا اعلان آئندہ چند روز میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس سے صوبائی امیر حضرت مولانا عطاء الرحمن صاحب صوبائی جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش صاحب اور صوبائی قائدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم موجودہ حکمرانوں کے خلاف مسلسل احتجاج کر رہا ہےاور حکومت کے خلاف تحریک جاری ہے،تحریک کے آگلے مرحلہ کا آغاز 4 جولائی سوات سے ہوگا جبکہ  پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت نے 29 جولائی کراچی اور 14 آگست کو اسلام آباد میں احتجاجی جلسوں  کا فیصلہ کیا

 انہوں نے کہا کہ حکومت کے خاتمے تک پی ڈی ایم کی تحریک جاری رہے گی ،مولانا عطاء الرحمن  نے کہا حکومت نے خالی خزانہ میں سلیکٹڈ بجٹ پیش کرکے آئی ایم ایف کے احکامات پڑھ کر سنائے ہیں الفاظ کے ہیر پھیر اور لفظوں کو قومی بجٹ  قرار دینا افسوسناک ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ بجٹ میں عوام کو کوئی ریلیف نہیں دی گیا 3 سالوں سے مسلسل مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھی ہے اشیائے ضرورت کے نرخوں میں 100 سے 300 فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے اسٹیٹ بینک کا کنٹرول آئی ایم ایف کے حوالےکر دیا گیا ہے چینی  آٹا پٹرول چور بی آر ٹی کے مجرم اور روالپنڈی لینڈ سکینڈل کے ملزمان عمران خان کی کابینہ میں بیٹھ کر عیاشیاں کررہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی سرپرستی میں کرپشن کا بازار گرم ہے حکومت کے ترجمان اپوزیشن کی مسلسل کردار کشی میں مصروف ہیں عوام کو ریلیف دینے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے انہوں نے کہا کہ سوات کا جلسہ تاریخ ساز ہوگا اور حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button