خاتون پروفیسر کے تبادلے پر ہائی کورٹ نے فیصلہ سنا دیا
سوات(زماسوات ڈاٹ کام)پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل ڈویژن بنچ نے سوات یونیورسٹی کی خاتون پروفیسر کے تبادلے کے خلاف حکم امتناعی جاری کردیا۔ وکلا کی ہڑتال کی وجہ سے خاتون پروفیسر (ز) نے ڈویژن بنچ کو کہا کہ یونیورسٹی کے کچھ اہلکاروں نے ان کو جنسی ہراسا کرنے کی کوشش کی تھی جس کی وجہ سے ان کا تبادلہ کیا گیا، جو غیر قانونی ہے۔ فاضل بنچ نے یونیورسٹی کے نمائندہ کو بلایا لیکن یونیورسٹی کی جانب سے کوئی موجود نہ تھا، جس پر فاضل بنچ نے حکم امتناعی جاری کرکے فریقین کو اگلی تاریخ کے لئے نوٹس جاری کر دیئے۔ واضح رہے کہ خاتون پروفیسر نے انتظامی افسران پر جنسی ہراسانی کے خلاف پولیس میں درخواست دی تھی، جس پر گورنر نے انکوائری کا اعلان کیا تھا لیکن ابھی تک پولیس نے انکوائری کی اور نہ گورنر کے حکم پر کوئی انکوائری ٹیم ہی نہیں بنی۔