خصوصی افراد کے صبر کا پیمانہ صبر لبریز ہوگیا،مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ
مینگورہ (زما سوات ڈاٹ کام ، 19 آگست 2018ء) خصوصی افراد کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا،مطالبات کے حق میں مظاہرہ ،مطالبات منظورنہ ہونے کی صورت میں احتجاج جاری رکھنے کا اعلان ،حکومت سے جائز حقوق دلانے کی اپیل ،گذشتہ روز سوات سے تعلق رکھنے والے خصوصی افراد نے امیر رحمان ،جہانزیب اوردیگر کی قیادت میں سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا،اس موقع پر ان کا کہناتھا کہ انہیں جو سپیشل پرسن کارڈ دیا گیا ہے اس کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ کارڈ کا مقصد ہمیں معاشرہ سے الگ کرنا ہے حالانکہ ہم بھی اس معاشرہ کا اہم حصہ ہیں جبکہ ان خصوصی افراد میں تعلیم یافتہ اور ہنر مند افراد بھی موجود ہیں،انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموں میں ہمارے لئے مختص کردہ کوٹہ برائے نام ہے کیونکہ مختص کردہ کوٹے کے باوجود بھی ہمیں ملازمتیں نہیں دی جارہی جبکہ خصوصی افرا دکے نام پر آنے والا ماہانہ وظیفہ بھی نہیں مل رہاہے ،انہوں نے کہاکہ اس وقت سوات میں متعددافراد خصوصی افراد موجود ہیں جن میں مرودخواتین،بچے،جوان اور بورھے شامل ہیں جواپنے جائز حقوق کیلئے دردرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبورہیں،انہوں نے کہاکہ خصوصی افراد میں ایسے لوگ بھی شامل ہیں جن کا اگر علاج معالجہ کیا جائے تو وہ مکمل صحت یاب ہوسکتے ہیں مگر غربت کی وجہ سے وہ اپنا علاج نہیں کراسکتے اور معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں،انہوں نے مطالبہ کیا کہ سرکاری محکموں میں ان کیلئے مختص کردہ کوٹہ پر خصوصی افراد کو بھرتی کیا جائے اورماہانہ وظائف کی فراہمی یقینی بنانے سمیت خصوصی افراد کا سرکاری سطح پر علاج معالجہ کیا جائے،انہوں نے کہاکہ جائز مطالبات منظورنہ ہونے کی صورت میں احتجاج جاری رکھیں گے،اس موقع پر خورشید،عمرحیات اوردیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔