خواتین، خواجہ سرا اور معذوروں کو سیاست میں حصہ دیاجائیں ، ڈاکٹریاسمین گل
سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) عوامی ویلفیئر سوسائٹی کے چیئرپرسن ڈاکٹر یاسمین گل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ان کی تنظیم خواتین ، خواجہ سرا اور معاشرے میں نظرانداز تمام طبقات کو آئین پاکستان کے مطابق حقوق دلانے کے لئے کوشاں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ٹی ڈی ای اے کے زیرانتظام سوات میں اب عوامی ویلفئر سوسائٹی، کاروان ، روشنی اور دیگر غیرسرکاری تنظیمیں ان افراد کو ان کا جائز حق دینے کے لئے جدوجہد کررہی ہیں ، انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں خواتین کی نمائندگی کا تناسب ۳۳ فیصد سے کم کرکے سترہ فیصد کرنا قبول نہیں ان کوبحال کیا جائیں ۔ اس کے ساتھ خواجہ سراوں اور معزوروں کو بھی بلدیاتی الیکشن میں مخصوص سیٹس دئے جائیں۔ اس موقع پر خواجہ سرا شگفتہ جان نے کہاکہ ان کے ساتھ معاشرے میں فرق تو کی جارہی ہے اس کے ساتھ سرکاری اداراوں میں بھی ان کی فریاد نہیں سنی جارہی ہے۔ اس کے لئے حکومت کو رائج قوانین کو عملی کرنے کی ضرورت ہے، روشنی تنظیم کے سربراہ جمال شاہ نے کہا کہ خواجہ سرا اور دیگر طبقات بھی معاشرے کا حصہ ہے ان کے لئے تعلیمی اداروں اورسرکاری نوکریوں میں کوٹہ دیاجائیں۔ تاکہ یہ طبقہ بھی باعزت زندگی گزاریں اس کے ساتھ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قومی شناختی کارڈ میں خواجہ سرا کے سات ایکس کو ہٹادیاجائیں کیوں کہ اس کی وجہ سے تمام خواجہ سرا سعودی عرب کا سفرنہیں کرسکتے ،اس طرح حج اورعمرہ کی سعادت سے محروم ہورہے ہیں، اسکے ساتھ ایکس کے ساتھ تمام خواجہ سرا وراثت کے حق سے بھی محروم ہورہے ہیں۔اس موقع پر عوامی ویلفئرسوسائٹی کے رہنما محی الدین نے کہاکہ خواتین، خواجہ سرا اور معذاور افراد کے مسائل حل کرنے کے لئے سوسل سوسائٹی، سیاسی و سماجی تنظیمیں اور میڈیا مثبت کردار ادا کریں۔