آج کی خبریںسوات کی خبریں
خواتین کے مسائل سے متعلق شہداء پارک میں کھلی کچہری

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)خواتین کے مسائل سے متعلق شہداء پارک سیدو شریف سوات میں کھلی کچہری منعقد ہوئی ۔جس کا اہتمام ضلعی محکمہ سوشل ویلفیئر نے کیا تھا جبکہ مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر سوات ثاقب رضا اسلم تھے۔ اس موقع پر خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور درپیش مسائل کی نشاندہی کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام مسائل کے حل کیلئے متعلقہ محکموں کو فوری ہدایات جاری کئے۔