آج کی خبریںسوات کی خبریں

خواجہ سرا معاشرے کا کمزور اور مظلوم طبقہ ہے، فرزانہ ریاض

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)ٹرانس الائنس کی چیئرپرسن فرزانہ ریاض نے کہاہے کہ خواجہ سرا معاشرہ کا کمزروطبقہ ہے مگر اس کے باوجوبھی وہ لوگوں میں خوشیاں بانٹتا ہے،وقتاََ فوقتاََ ہمارے ساتھ ناخوشگوار واقعات پیش آتے ہیں،ہمیں مارا پیٹا جاتا ہے یہاں تک کہ ہمیں گولیاں بھی ماری جاتی ہیں اورایسے واقعات میں اب تک ہمارے بہت سے ساتھی جاں بحق اورکئی ساتھی عمر بھر کیلئے معذورہوچکے ہیں،ملزمان پکڑے جاتے ہیں،رپورٹ درج ہوتی ہے مگر ہمیں پتہ نہیں چلتا کہ رپورٹ میں کون سے دفعات شامل کئے گئے ہیں،حال ہی میں یہاں پر ہمارے ایک اورساتھی کو زخمی کیاگیاہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرخواجہ سراؤں کی ایسوسی ایشن کی چیئرپرسن نادراخان اوردیگر خواجہ سرا اور عہدیدار بھی موجودتھے، انہوں نے کہاکہ خواجہ سراؤں کے ساتھ پیش آنے والے واقعات کے بعداگر چہ پولیس فوری حرکت میں آکر ملزموں کو گرفتار کرلیتی ہے مگربعد میں پتہ نہیں چلتاکہ ملزموں کیخلاف درج کی جانے والی رپورٹ میں کونسے دفعات شامل کئے گئے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہم بھی اس معاشرہ کے افراد ہیں اورہمارے بھی کچھ حقوق اورضروریات ہیں اس وقت ہمیں بھی مختلف مسائل اور مشکلات درپیش ہیں جس کے حل کیلئے تاحال کسی نے بھی اقدام نہیں اٹھایا تاہم ہماری ایسوسی ایشن اپنی مددآپ کے تحت مسائل کے حل کیلئے کوشش کررہی ہے،انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ لوگ ہمیں بھی اس معاشرہ کے افرادسمجھیں اور حقارت سے نہ دیکھے بلکہ ہمیں بھی جائز مقام اوراحترام دیا جائے،انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد اپنے ساتھیوں کو انصاف اور تحفظ فراہم کرنے کیلئے آوازاٹھانا اور عوام کو اپنے ساتھ بہتر اورنرم رویہ اپنانے کیلئے کوشش کرنا ہے اور اس مقصد کیلئے ہمیں ہر طبقے کے تعاؤن کی ضرورت ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button