آج کی خبریںسوات کی خبریں

خوازہ خیلہ، بارات میں شریک موٹر کار کھائی میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق، دو زخمی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)  شادی میں شریک موٹر کار کھائی میں جاگری،ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق خوازہ خیلہ کے علاقہ وچ خوڑ میں بارات میں شریک موٹر کار تیز رفتاری کے باعث کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 15 سالہ سبیت اللہ ولد درویش ساکن سینے علاقہ میاندم مو قع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ رحمت اللہ ولد درویش اور نور محمد ولد دلارم زخمی ہوگیا جنہیں خوازہ خیلہ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button