آج کی خبریںسوات کی خبریں
خوازہ خیلہ بائی پاس پر جاری تعمیراتی کام کا پارلیمانی سیکرٹری علی شاہ خان ایڈووکیٹ کا جائزہ

سوات : پارلیمانی سیکرٹری و رکن صوبائی اسمبلی علی شاہ خان ایڈووکیٹ نے خوازہ خیلہ بائی پاس پر جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر انہوں نے متعلقہ محکمے کے عملے اور ٹھیکیدار سے بائی پاس کی پیش رفت کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور ہدایت کی کہ کام کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ منصوبہ جلد مکمل ہو اور عوام کو آمدورفت میں سہولت ملے۔



