آج کی خبریںسوات کی خبریں

خوازہ خیلہ: غیر قانونی جنگلات کٹائی کے خلاف کارروائی،لیکن ساتھ ہی محکمہ کی کارکردگی پر سوالات۔ 

خوازہ خیلہ: فارسٹ آفیسر خوازہ خیلہ محمد سلیم نے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی اور سمگلنگ کے خلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے اردم ٹوپسین کے علاقے میں درختوں کی غیر قانونی کٹائی میں ملوث ملزمان کے خلاف فارسٹ رولز کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ کٹائی میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیم روانہ کر دی گئی ہے، جبکہ کٹے ہوئے درختوں کو ضبط کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شانگلہ سے سلیپران کی سمگلنگ کو روکنے کے لیے بھی فارسٹ آفیسر کی جانب سے مختلف مقامات پر چیک پوسٹیں قائم کر دی گئی ہیں۔

اس کارروائی کے ساتھ ہی محکمہ جنگلات کی کارکردگی پر سوالات بھی اٹھائے جا رہے ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ جنگلات کی کٹائی اور سمگلنگ کوئی نئی بات نہیں، تو کیا محکمہ جنگلات کی موجودگی میں یہ غیر قانونی سرگرمیاں پہلے کیوں نہیں روکی گئیں؟

مقامی افراد کیمطابق اس طرح کے  کارروائیوں میں عموماً چھوٹے ملزمان کو نشانہ بنایا جاتا ہے، جبکہ بڑے مافیا ہمیشہ قانون کی گرفت سے بچ جاتے ہیں۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ جنگلات کے تحفظ کے لیے مؤثر اور دیرپا حکمت عملی اپنائی جائے اور تمام مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button