آج کی خبریںسوات کی خبریں
خوازہ خیلہ: غیر معیاری قیمہ اور گرانفروشی پر پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج

خوازہ خیلہ: عوامی شکایات پر تحصیل انتظامیہ نے کارروائی کرتے ہوئے غیر معیاری قیمہ فروخت کرنے اور گرانفروشی میں ملوث پانچ افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ کے مطابق مذکورہ افراد زائد قیمتوں پر گوشت اور غیر معیاری قیمہ فروخت کر رہے تھے، جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے قانونی کارروائی کی گئی۔ انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ ان کے خلاف سخت اقدامات کیے جا سکیں۔