آج کی خبریںسوات کی خبریں

خوازہ خیلہ: موٹرسائیکل تصادم میں تین افراد زخمی، متاثرین سول ہسپتال خوازہ خیلہ منتقل۔

سوات: خوازہ خیلہ کے علاقے اسالہ میں دو موٹرسائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کی شناخت طلحہ (50 سال)، مراد خان (18 سال)، اور رحمان گل (20 سال) کے طور پر ہوئی ہے، جن کا تعلق اسالہ سے بتایا جا رہا ہے۔

ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں تمام متاثرین کو سول ہسپتال خوازہ خیلہ منتقل کر دیا۔ حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button