آج کی خبریںسوات کی خبریں

خوازہ خیلہ میں بلدیاتی نمائندگان نے فنڈز کی عدم ادایئگی پر احتجاج کا اعلان کردیا۔

سوات: تحصیل چیئرمین خوازہ خیلہ، ولیج چیئرمینز، جنرل کونسلرز، کسان کونسلرز، خواتین کونسلرز اور اقلیتی ممبران نے 16 دسمبر 2024 بروز ہفتہ، دن 11 بجے احتجاج کی کال دی ہے۔ یہ احتجاج “بشام چوک” صوبائی حکومت اور ارباب اختیار کی مبینہ ناانصافی کے خلاف ہوگا۔

تحصیل چیئرمین آفتاب علی خان نے تمام منتخب بلدیاتی نمائندوں اور عوام سے احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی طرف سے ترقیاتی فنڈز کی فراہمی نہ ہونے اور مسلسل نظر انداز کیے جانے سے عوام کے مسائل میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button