آج کی خبریںسوات کی خبریں
خوازہ خیلہ میں نوجوان گہری کھائی میں گر کر جاں بحق، کرش مافیا کی بے لگام کھدائی پر عوام برہم

سوات: خوازہ خیلہ میں مچھلی پکڑتے ہوئے نوجوان گہری کھائی میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق حیات اللہ نامی نوجوان مچھلی پکڑ رہا تھا کہ حادثاتی طور پر گہری کھائی میں جا گرا۔ ریسکیو اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور نوجوان کو بچانے کی بھرپور کوشش کی، تاہم ناکام رہے۔
مقامی افراد نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرش مافیا کی جانب سے دریائے سوات کے کناروں پر جگہ جگہ غیرقانونی کھدائی نے دریا کا قدرتی حُلیہ بگاڑ دیا ہے، جس کے باعث اس طرح کے افسوسناک واقعات پیش آ رہے ہیں



