آج کی خبریںسوات کی خبریں

خوازہ خیلہ میں گریوٹی بیسڈ واٹر سپلائی اسکیم سے متعلق اجلاس، اراضی مالکان کے تحفظات پر غور

سوات: ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ لقمان خان کی زیر صدارت گریوٹی بیسڈ واٹر سپلائی اسکیم سے متعلق جی آر سی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں ان اراضی مالکان کے تحفظات سنے گئے جن کی زمینیں منصوبے کے لیے حاصل کی گئی تھیں۔ اجلاس کے دوران تمام فریقین کے مؤقف تفصیل سے سنے گئے اور شکایات کے حل کے لیے موقع پر مختلف فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران اور متاثرہ افراد نے بھی شرکت کی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button