آج کی خبریںسوات کی خبریں
خوازہ خیلہ: نویکلے میں گھر میں آتشزدگی، ریسکیو ٹیم نے آگ پر قابو پالیا

سوات: خوازہ خیلہ کے علاقے نویکلے میں ابراہیم نامی شخص کے گھر میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی۔
مقامی افراد کی اطلاع پر ریسکیو کنٹرول روم سوات کو خبر دی گئی، جس پر تحصیل خوازہ خیلہ کی فائر فائٹرز ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور پیشہ ورانہ مہارت سے آگ پر مکمل قابو پالیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا، جس سے بڑے نقصان کا خدشہ ٹل گیا۔
حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم گھر میں موجود سامان کو نقصان پہنچا۔