سوات کی خبریں

خوازہ خیلہ کے علاقہ شالپین میں بتھیجے نے چچا کو مار کر 6 سال بعد اپنے باپ کا بدلہ لے لیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 22 جنوری 2019ء)سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ شالپین میں بتھیجے نے چچا کو مار کر 6سال بعد اپنے باپ کا بدلہ لے لیا۔تفصیلات کے مطابق مقتول عدالت ولد طاوس خان نے جائیداد کے تنازع پر 6 سال قبل اپنے بھائی عالم شیر کو مبینہ طور پر قتل کردیا جس کے بعد جرگہ میں صلح ہوکر معافی ہوئی تھی ۔آج چھ سال بعد عدالت خان ایک جنازے میں شرکت کے بعد واپس جارہاتھا کہ راستے میں بتھیجے رحیم اللہ نے مبینہ فائرنگ کرکے اپنے چچا عدالت خان کو قتل کردیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button