آج کی خبریںسوات کی خبریں

خودکشی یا قتل، شادی سے ایک دن قبل نوجوان کی لاش برامد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات کی تحصیل مٹہ کے گاؤں بیدرہ میں دریائے سوات کے کنارے سے نوجوان کی لاش برآمد کی گئی۔ پولیس سٹیشن مٹہ کے مطابق بہادر علی ولدعلی اکبر کی لاش دریائے سوات کے کنارے سے برآمد کی گئی ہے۔ نوجوان کے والد نے بتایا کہ میرا بیٹا شکار کا شوقین تھا اور ٓج صبح وہ شکار کیلئے گیا ہوا تھا اور لگتا ایسا ہے کہ بہادر علی نے خود کو گولی ماری ہے۔ کیونکہ میرے بیٹے کا ذہنی توازن ٹھیک نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ بہادر علی کی دلہن کل کراچی سے روانہ ہورہی تھی ان کواطلاع کردی گئی ہے۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرنے کے بعد مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button