خیبرپختونخوا حکومت کا یومِ آزادی پر خصوصی شجرکاری مہم کا اعلان، 17 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے

سوات: حکومتِ خیبرپختونخوا نے یومِ آزادی کے موقع پر صوبے بھر میں خصوصی شجرکاری مہم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت 15 اضلاع اور 18 فارسٹ ڈویژنز میں 44 مقامات پر 17 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے۔

مہم کے دوران مجموعی طور پر 1,469 ایکڑ رقبے پر شجرکاری کی جائے گی۔ حکومت کے مطابق اس اقدام کا مقصد یومِ آزادی کو ماحول کے تحفظ اور سرسبز و پائیدار پاکستان کے عزم کے ساتھ منانا ہے۔

حکام نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھی 14 اگست کے موقع پر کم از کم ایک پودا لگائیں اور ماحول کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

Show More
Back to top button