آج کی خبریںسوات کی خبریں

خیبرپختونخوا میں علاج مہنگا، پشاور ہائی کورٹ بار کے ملازم کی سندھ میں مفت سرجری

سوات (زما سوات) – خیبرپختونخوا میں علاج کے بڑھتے ہوئے اخراجات اور ناکافی سہولیات کے باعث پشاور ہائی کورٹ بار (مینگورہ بنچ) کے ملازم منیر کاکا کو اپنی دل کی سرجری سندھ میں کروانی پڑی۔ خیبرپختونخوا میں علاج پر لاکھوں روپے کے اخراجات آرہے تھے، تاہم بار کے صدر شمس الہادی کی کاوشوں سے سندھ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیزز (NICVD) میں بغیر کسی خرچ کے ان کی سرجری ممکن ہوسکی۔

اس پورے عمل میں معروف کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر عبدالہادی، ڈاکٹر غزالہ اور ڈاکٹر مسرور طارق نے خصوصی کردار ادا کیا، جس پر پشاور ہائی کورٹ بار (مینگورہ بنچ) ان سمیت سندھ حکومت کی مشکور ہے۔

یہ واقعہ خیبرپختونخوا میں صحت کے ناقص نظام پر سوالیہ نشان ہے، جہاں عام شہریوں کو معیاری علاج تک رسائی حاصل نہیں، اور انہیں دوسرے صوبوں میں علاج کے لیے جانا پڑتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر خیبرپختونخوا میں بھی سندھ کی طرز پر NICVD جیسی سہولیات فراہم کی جائیں تو مریضوں کو دربدر نہ ہونا پڑے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button