آج کی خبریںسوات کی خبریں

دریائے سوات بچاؤ مہم: غیر قانونی کھدائی کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ کی کامیاب کارروائی

سوات: ڈپٹی کمشنر سوات شہزاد محبوب کی ہدایات پر دریائے سوات میں غیر قانونی کھدائی کے خلاف مؤثر کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ محمد عامر نے رات کے وقت اچانک چھاپہ مارا اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی۔

کارروائی کے دوران دریائے سوات کے علاقے میں غیر قانونی کھدائی میں ملوث 6 افراد کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار افراد کو حوالات منتقل کر دیا گیا، جبکہ متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو ہدایت کی گئی کہ ان کے خلاف قانون کے مطابق مقدمہ درج کیا جائے۔

ضلعی انتظامیہ نے عوامی وسائل کے تحفظ اور ماحول کو نقصان پہنچانے والی سرگرمیوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی کھدائی میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔

عوام نے اس کارروائی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ دریائے سوات کی حفاظت کے لیے ایسے اقدامات مستقل بنیادوں پر جاری رہیں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button