آج کی خبریںسوات کی خبریں

دریائے سوات میں لاپتہ دو سیاحوں میں ایک کی لاش ریسکیو 1122 نے درشخیلہ کے مقام پر برآمد کرلی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 21 جون 2018ء) دریائے سوات میں لاپتہ دو سیاحوں میں ایک کی لاش ریسکیو 1122 نے درشخیلہ کے مقام پر برآمد کرلی تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر عمران خان کی ہدایت پر ایمرجنسی افیسر ملک شیر دل خان کی نگرانی میں ریسکیو 1122 کا کامیاب اپریشن، تین دن پہلے سیاحوں کی گاڑی دریا میں ڈوب جانے سے دو افراد لاپتہ ہوگئے تھے جن میں ایک کی لاش آج دورشخیلہ کے مقام پر ریسکیو 1122 اپریشن کے دوران شدید مشقت کے بعد برامد کرلی گئی ۔لاش کو لواحقین کی حوالے کر دیاگیا۔علاقہ عوام نے ریسکیو 1122 کی کارکردگی کو سراہا۔ اور انھیں خراج تحسین پیش کی۔ جان بحق شخص کا نام سیعد نواب ولد سید لیگانڑی بونر ہے

Related Articles

Loading...
Back to top button