آج کی خبریںسوات کی خبریں
دریائے سوات میں موٹرکارگرنے سے ایک جاں بحق
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) بحرین کے علاقے مانکیال میں موٹرکار دریائے سوات میں جاگری، ایک شخص جاں بحق اور چار افراد کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل بحرین کے علاقے مانکیال میں موٹرکار دریائے سوات میں جا گری، مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کی لاش اور چار زخمی افراد کو تشویشناک حالت میں دریا سے نکال لیا ہے جنہیں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق اور زخمی افراد کی شناخت تا حال نا ہو سکی ہے ۔