آج کی خبریںسوات کی خبریں
دریائے سوات میں ڈوبنے والی باپ بیٹی کا پوسٹ مارٹم، لاشیں کراچی روانہ
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) دریائے سوات میں ڈوبنے والے کراچی کے سیاح باپ بیٹی کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد کراچی روانہ کردی گئی ہے، پولیس سٹیشن مدین کے مطابق کراچی سے سیر کیلئے انےوالے فیملی دریائے سوات کے کنارے بیٹھے تھے کہ اچانک 16 سالہ لڑکی اریش نجیب ولد نجیب شجاع دریائے میں گر گئی بیٹی کو بچھانے کیلئے والد نے بھی چھلانگ لگا دی ، مقامی افراد نے اپنی مدد اپ کے تحت دونوں کی لاشیں ائین کے مقام پر دریائے سوات سے نکالی ، جس کو پوسٹ مارٹم کیلئے مدین ہسپتال منتقل کیا گیا ، جہاں پر پوسٹ مارٹم کے بعد دونوں باپ بیٹی کی لاشیں کراچی روانہ کردی گئی ہے ۔