آج کی خبریںسوات کی خبریں
دوغلی پالیسی والی حکومت ختم ہونے والی ہے، علی شاہ خان
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 05 مئی 2018ء) جمعیت علمائے اسلام سوات کے نا ئب امیر اور حلقہ PK-3 کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی علی شاہ خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی دوغلی پالیسی کی حکومت ختم ہونے والی ہے،پا نچ سالہ دور اقتدار میں تحصیل خوازہ خیلہ اور چارباغ کی عوام کی محرومیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے، عوام کے لئے عملی کا م نہ کر نے والے ایک بار پھر سادہ لوح عوام کو سبزبا غ دکھا رہے ہیں مگر عوام دوبارہ ان نام نہاد سیاستدانوں کے دھوکے میں نہیں آئیں گے اور اپنا قیمتی ووٹ جمعیت علمائے اسلام کے حق میں استعما ل کرکے اسلام کا بول بالا کر ینگے۔