آج کی خبریںخیبر پختونخواہملاکنڈ بھر سے
دیر بالا: جبلوک میں مرد اور خاتون کی لاشیں برآمد، فائرنگ سے قتل ۔
دیر بالا (زما سوات): دیر بالا کے علاقے جبلوک میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سے ایک مرد اور خاتون کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق دونوں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا ہے۔
لاشوں کو ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کے ذریعے ڈی ایچ کیو اسپتال دیر منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کی شناخت اور دیگر قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں، تاہم قتل کی وجوہات اور ملزمان کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات سامنے نہیں آ سکیں۔ اہل علاقہ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔